ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی شہر نیو اورلینز میں ریلی کے دوران کئی افراد نے مظاہرہ شروع کر دیا،رکاوٹ ڈالنے پر ٹرمپ نے پولیس کو مظاہرین کو باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔
ریپبلکن صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونلڈٹرمپ کی انتخابی سرگرمیاں زورو شور سے جاری ہیں، نیو اورلینز میں ایسی ہی ریلی کے
دوران کئی افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران بار بار رکاوٹ ڈالی اور احتجاج کرتے رہے ،ٹرمپ کو یہ انداز پسند نہ آیا اور پولیس کو فوری ان لوگوں کو باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔
لوزیانا میں آج پرائمری انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ری پبلکن ووٹرز کی 41 فیصد حمایت حا صل ہے ۔